کمٹہ ۱۹ ڈسمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے دیوگی نیشنل ہائی وے پر بائک اور لاری کے مابین ٹکر میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جس کی شناخت گوکرنے کا رہنے والا مدھوکیشور بھٹ (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
حادثہ جمعہ کو پیش آیا جب مدھوکیشور گوکرن سے کمٹہ کی طرف جارہا تھا کہ کمٹہ سے انکولہ کی طرف جانے والی لاری اس کی بائک سے ٹکراگئی۔ بتایا گیا ہے کہ حادثہ کے فوری بعد لاری مرجان ہائی وے پر لاری کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
کمٹہ پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا اور لاری کو اپنی تحویل میں لیتےہوئے معاملہ درج کرلیا۔